Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / عادی رہزن گرفتار

عادی رہزن گرفتار

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر کے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سید مجید عرف بنگالی جو پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور ہے، 2015 ء سے ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ 2016 ء میں اُس نے اپنے ساتھیوں محمد فیروز، شہباز خان، جہانگیر خان اور وحید کے ہمراہ سلطان بازار علاقہ میں ڈکیتی کی واردات انجام دی تھی۔ جس کے نتیجہ میں اُسے پولیس گولکنڈہ نے گرفتار کیا تھا۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد سید مجید دوبارہ سرگرم ہوگیا اور وہ دوبارہ رہزنی کی وارداتیں انجام دینے لگا۔ پولیس نے اُسے گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے 3.5 مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا اور اُسے گولکنڈہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT