Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / عادی سارقین کی چار رکنی ٹولی گرفتار

عادی سارقین کی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ پولیس نے موبائل فونس کے سرقہ میں ملوث عادی سارقین کی چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے قیمتی موبائل فونس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ محمد جبار اور اس کے تین ساتھیوں 28 سالہ محمد تبریز ، 20 سالہ محمد ، 20سالہ محمد مصطفی ساکن ملے پلی سابق میں بھی موبائل فون کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ چار سارقین آج صبح حمایت نگر علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے پولیس نے انہیں حراست میں لیکر ان کی تفتیش کی اور ان کے قبضہ سے 12 مسروقہ قیمتی موبائل فونس جن کی مالیت 1.25 لاکھ بتائی گئی ہے برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT