Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق میاں بیوی گرفتار،مسروقہ مال ضبط ، مشیر آباد کرائم پولیس کی کارروائی

عادی سارق میاں بیوی گرفتار،مسروقہ مال ضبط ، مشیر آباد کرائم پولیس کی کارروائی

حیدرآباد۔12 مارچ (سیاست نیوز) مشیرآباد کرائم اسٹاف عملہ نے ایک عادی سارق اور اس کی بیوی کو سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4.86 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مشیرآباد مسٹر حسیب اللہ کے بموجب 34 سالہ سید چاند عرف باورچی ساکن کشن باغ بہادرپورہ حیدرآباد و سائبرآباد میں 12 سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس کی بیوی رشیدہ بیگم جو پیشہ سے گھریلو ملازمہ ہے، مشیرآباد کے کرشنا نگر کالونی میں مسٹر ایم اے نعیم کے مکان میں یکم فروری کو اپنے شوہر کی مدد سے قیمتی طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا اور مسروقہ مال کو اپنے مکان میں پوشیدہ رکھا۔ مسٹر نعیم کی شکایت پر مشیرآباد پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کے دوران گھریلو ملازمہ رشیدہ بیگم کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے کر اس کی تفتیش کی گئی جس میں اس نے سرقہ کا انکشاف کیا۔ پولیس نے سید چاند اور اس کی بیوی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے نیکلیس ، ایئر ٹاپس، طلائی چین ، انگوٹھیاں اور طلائی چوڑیاں جن کی مالیت 4.86 لاکھ ہے برآمد کرتے ہوئے انہیں آج عدالت میں پیش کردیا۔

TOPPOPULARRECENT