Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار، مسروقہ مال ضبط

عادی سارق گرفتار، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 10 سیل فونس ضبط کرلئے جس کی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر مدھوکر سوامی نے پریس کانفرنس میں گرفتار سارق کو 20 سالہ محمد قدیر ساکن مانصاحب ٹینک جو سابق میں افضل ساگر علاقہ میں رہتا تھا، گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے درگاہ شریف کے احاطہ میں سیل فونس کا سرقہ کیا تھا اور 10 سیل فون اس نے چرائے۔ انہوں نے بتایاکہ قدیر کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ نامپلی اور حبیب نگر پولیس کی کارروائی میں وہ جیل کی سزاء کاٹ چکاہے اور عادی مجرم قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں بھی ملوث ہے۔ حبیب نگر پولیس عادی سارق کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT