Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عادی سارق گرفتار، ٹاسک فورس ساؤتھ زون کی کارروائی

عادی سارق گرفتار، ٹاسک فورس ساؤتھ زون کی کارروائی

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اِس کے قبضہ سے 3.5 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ شیخ شاہ رخ ساکن چادرگھاٹ پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے لیکن وہ سرقہ کی کئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے اُس نے 22 سرقہ کی وارداتیں شہر حیدرآباد میں انجام دیا تھا۔ وہ 2011 ء سے جرم کی دنیا میں ہے اور بُری عادتوں کا شکار ہے۔ اُسے کئی مرتبہ پولیس نے جیل بھیجا تھا جبکہ 2015 ء میں اُس کے خلاف پی ڈی ایکٹ جیسے سخت قانون کا استعمال بھی کیا گیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور صبح کی اولین ساعتوں میں ہی مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے طلائی زیورات اور موبائیل فونس کا سرقہ کیا کرتا تھا۔ پولیس نے اُس کے قبضہ سے 120 گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرتے ہوئے اُسے عدالت میں پیش کردیا۔

TOPPOPULARRECENT