Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار، 18 تولے طلائی زیورات برآمد

عادی سارق گرفتار، 18 تولے طلائی زیورات برآمد

حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز) چلکل گوڑہ پولیس نے ایک عادی سارق شیخ عثمان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 5 لاکھ 60 ہزار مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ عثمان جو میٹ پلی پولیس اسٹیشن کریم نگر کا عادی سارق ہے اور اس کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ اس نے علاقہ چلکل گوڑہ کے جگن موہن راؤ کے مکان میں 4 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے بعد اس کے قبضہ سے 18 تولے مسرقہ طلائی زیورات برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT