Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، زیورات و رقم ضبط

عادی سارق گرفتار ، زیورات و رقم ضبط

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 17 تولہ طلائی زیورات ، 250 گرام چاندی کے زیورات اور 8 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کر لیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی پرکاش کے مطابق 26 سالہ سرینواس عرف سینو جو پیشہ سے مزدور تھا آج عطا پور کے علاقہ میں مشتبہ طور پر گشت کررہا تھا اس کے ہاتھ میں ایک

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 17 تولہ طلائی زیورات ، 250 گرام چاندی کے زیورات اور 8 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کر لیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی پرکاش کے مطابق 26 سالہ سرینواس عرف سینو جو پیشہ سے مزدور تھا آج عطا پور کے علاقہ میں مشتبہ طور پر گشت کررہا تھا اس کے ہاتھ میں ایک بستہ تھا جو پولیس کی نظر میں آگیا ۔ شبہ کی بنیاد پر پولیس نے سینو کو حراست میں لیا اور اس کی مشتبہ حرکتوں پر تفتیش کا آغاز کیا ۔ بستے سے دستیاب بھاری طلائی اشیاء کو دیکر پولیس دنگ رہ گئی اور تفتیش کے دوران سرینواس نے پولیس کو بتایا کہ وہ عادی سارق ہے ۔ سال 2014 ء اور سال 2015 میں اس نے 6 سرقہ کی وارداتیں انجام دی ۔ 6 وارداتوں کو اس نے راجندر نگر حدود میں انجام دیا اور 2 وارداتوں کو اس نے لنگر حوض پولیس حدود میں انجام دیا ۔ سرینواس رات کے اوقات مکانات میں سرقہ کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ پولیس نے سرینواس کو بعدازاں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT