Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، لاکھوں روپئے مالیتی زیورات ضبط

عادی سارق گرفتار ، لاکھوں روپئے مالیتی زیورات ضبط

ڈی سی پی ویسٹ زون اے وینکٹیشور راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیتی مسروقہ طلائی زیورات اور چاندی برآمد کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ گولکنڈہ پولیس کی ٹیم نے 38 سالہ مودا یسو عرف یسوبو ساکن مہدی پٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ یسو پیشہ سے مستری ہے اور وہ بری صحبتوں کا عادی ہے جس کے نتیجہ میں اس نے سرقوں کی وارداتوں میں ملوث ہونا شروع کیا اور گولکنڈہ ، نارسنگی اور رائے درگم علاقوں میں گزشتہ دو سالوں میں 21 سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اگست کو یسو نے لکشمی نگر شیخ پیٹ کے ساکن سید حسن شریف کے مکان میں سرقہ کرتے ہوئے وہاں سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا اور پولیس تحقیقات کے دوران یسو کے انگلیوں کے نشانات مقام واردات سے برآمد کئے تھے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض کی زیرنگرانی پولیس کی ٹیم نے عادی سارق کے قبضہ سے 60 تولے مسروقہ طلائی زیورات اور چاندی برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT