Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، مسروقہ زیورات ضبط

عادی سارق گرفتار ، مسروقہ زیورات ضبط

ملزم کا ماضی میں بھی ریکارڈ خراب ، کشائی گوڑہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات اور چاندی برآمد کرلی ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر مہیش بھاگوت نے بتایا کہ 36 سالہ محمد محبوب پاشاہ عرف بریانی پاشاہ علاقہ رچہ کونڈہ اور سائبر آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رچہ کونڈہ میں مسلسل سرقہ کی وارداتیں پیش آنے کے نتیجہ میں محبوب پاشاہ کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔ پولیس نے ناگرکرنول کے ساکن محبوب پاشاہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 32 تولہ مسروقہ طلائی زیور ات اور 7.5 کیلو چاندی برآمد کرلیا ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سال 2001 ء میں پہلی مرتبہ محبوب پاشاہ نے ونپرتی علاقہ میں سرقہ کی واردات انجام دی تھی اور بعد ازاں جڑچرلہ ، محبوب نگر ، سرور نگر ، عنبر پیٹ ، مادھاپور میں بھی سرقہ کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا تھا ۔ پولیس نے اس کے خلاف سال 2016 ء میں پی ڈی ایکٹ نافذ کیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور سرقہ کرنے لگا ۔

TOPPOPULARRECENT