Wednesday , December 12 2018

عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط،ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم کی کارروائی

حیدرآباد ۔/20 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 10 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سید مجید ساکن حبیب نگر کالونی پہاڑی شریف جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے رات کے اوقات مکانات میں داخل ہوکر سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دیا کرتا تھا ۔ مجید ، علاقہ ٹپہ چبوترہ ، سیف آباد ، سعیدآباد ، آصف نگر ، گاندھی نگر ، چھتری ناکہ کے علاوہ رچہ کونڈہ کے علاقے میڑپلی ، چیتنیا پوری میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ مسلسل جرائم میں ملوث ہونے کے نتیجہ میں عادی سارق کو پولیس ٹپہ چبوترہ اور بہادر پورہ نے دو مرتبہ پی ڈی ایکٹ کے تحت طویل عرصہ کیلئے جیل بھیج دیا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے عادی سارق کی گرفتاری کیلئے جدید ٹکنالوجی والے فنگر پرنٹ ٹکنالوجی ’’ پیپی لان ۔ ایفیس‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 10 تولے مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔ گرفتار ملزم کو ضبط شدہ مال کے ساتھ شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT