Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

ملزم کے خلاف کئی غیر ضمانتی وارنٹس ، نارتھ زون پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) نارتھ زون پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اس کے قبضہ سے 15 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 45سالہ محمد اقبال جیلانی عرف سلیم شیخ متوطن دھاروڑ کرناٹک نے اب تک 35 سے زائد سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے پر اس کے خلاف کمری پیٹ پولیس اسٹیشن میں ہسٹری شیٹ کھولی گئی تھی اور اس کے خلاف 7 غیر ضمانتی وارنٹس زیر التواء ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ کرناٹک سے گجرات کے شہر احمد آباد منتقل ہوگیا تھا اور وہاں پر بھی اس نے کئی سرقوں میں ملوث رہا۔ شہر کے مونڈا مارکٹ علاقہ میں اس نے آر ایس دیانند کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے اقبال جیلانی کی شناخت کی گئی اور اسے نامپلی کے ایک لاج سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 55 تولہ طلائی زیورات جس کی مالیت 15 لاکھ بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT