Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

ملزم پر متعدد مقدمات ، آدی بٹلہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) آدی بٹلہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ جس کی مجرمانہ سرگرمیوں کی داستان پائی جاتی ہے ۔ سابق میں 46 مقدمات میں پولیس اس عادی بدنام زمانہ سارق 28 سالہ شیوا عرف ومشی عرف نندا کو آدی بٹلہ پولیس نے بلاآخر گرفتار کرلیا اور پولیس نے اس کے قبضہ سے 19 تولہ طلائی زیورات اور 50 ہزار روپئے نقد رقم کے علاوہ کل 6 لاکھ 20 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس سارق نے پنجہ گٹہ پولیس حدود میں 12 ، نامپلی میں 2 ، ایس آر نگر میں 8 چلکل گوڑہ میں 1 ویسٹ ماریڈپلی میں 2 چکڑپلی میں 1 نلہ کنٹہ میں 8 عثمانیہ یونیورسٹی میں 5 اور لالہ گوڑہ میں 4 ، اپل میں 1 ، ایل بی نگر میں 1 آادی بٹلہ میں 3 یاچارم میں 4 ابراہیم پٹنم میں 4 کندکور میں 1 اور مہیشورم میں 2 کے علاوہ ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کے دیگر مقامات پر کئی مقدمات میں ملوث ہے ۔

TOPPOPULARRECENT