Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ، ملزم کی جیل منتقلی

عادی سارق گرفتار ، ملزم کی جیل منتقلی

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جس نے شہر میں لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ ڈی ونود کمار ریڈی متوطن نلہ چیروگو منڈل ضلع آندھراپردیش ایک عادی سارق ہے اور اس نے اسوسی ایٹیڈ انجنیئرنگ سرویسیس کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر مسٹر این این کے درگا کے مکان سے لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کا سرقہ کرلیا تھا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شبہ کی بنیاد پر ونود کمار ریڈی کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے شہر کے کئی تجارتی اداروں اور مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے سرقہ میں ملوث ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں حیدرآباد اور سائبر آباد میں اس نے 28 سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ پولیس نے مذکورہ سارق کے قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT