Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار ‘ لاکھوں روپئے مالیتی مال ضبط

عادی سارق گرفتار ‘ لاکھوں روپئے مالیتی مال ضبط

حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (سیاست نیوز) سرقہ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے والے ایک عادی سارق کو سنٹرل کرائم اسٹیشن مادھا پور پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے کا مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ ایم راگھویندر ریڈی جو عادی سارق ہے ماضی میں علاقہ نارسنگی ، راجندر نگر اور سائبر آباد کے کئی علاقوں میں سرقوں میں ملوث رہاہے جس کوپولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا ۔ سال 2015 ء میں جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور علاقے میاں پور میں دو سرقوں میں ملوث ہوگیا ۔ پولیس نے سارق سے مسروقہ مال خریدنے والے ایک تاجر کو بھی گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 4 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT