Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی سارق گرفتار

عادی سارق گرفتار

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) موج مستی اور عیاشی کیلئے سرقہ کرنے والے ایک بدنام زمانہ سارق کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یادگیری گٹہ پولیس نے مشتبہ انداز میں نقل و حرکت کے دوران پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے پولیس کو اپنے جرائم کی داستان سنائی۔ اس سلسلہ میں ڈی سی پی یادگیری نے سرینواس نامی سارق کو گرفتار کرلیا جو مشتبہ انداز میں نقل و حرکت کے دوران پولیس کے ہاتھ لگا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے قبضہ سے تقریباً آدھا کیلو طلائی زیورات اور دو کیلو چاندنی کی اشیاء ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق ولی گنڈہ منڈل سنکیشالہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس سارق کے قبضہ سے پولیس نے 4 ہزار نقد رقم بھی ضبط کی۔ اس سارق نے سابق نلگنڈہ ضلع کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی سرقہ کی وارداتیں انجام دی۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT