Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج سے دوران سفر صبر و تحمل رکھنے کی تلقین

عازمین حج سے دوران سفر صبر و تحمل رکھنے کی تلقین

جامع مسجد دارلشفاء میں دوسرے حج تربیتی اجتماع ‘ پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب

حیدرآباد 04 مارچ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع جامع مسجد دارلشفاء میںپروفیسر ایس اے شکورایکزیکیٹو آفیسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور حج کی تیاریوں پر روشنی ڈالی اور حج کے سفر کے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈ یا کی جانب سے محرم کوٹہ کے تحت 500 درخواستیں پورے ہندوستان بھر سے مطلوب ہیں جس میں ایسے منتخب عازمین حج جن کے محرم خاتون کسی وجہہ سے حج کی درخواست داخل نہیں کرسکے وہ اب20 مارچ 2018 سے پہلے دفتر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں لاکر جمع کرواسکتے ہیں۔ اس زمرہ میں خاتون عازمین کا انتخاب حج کمیٹی آف انڈیا قراء کے ذریہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج سبسیڈی کے خاتمہ سے حجاج کرام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے عازمین کو صبر و تحمل اور پیدل چلنے کا مشورہ دیا۔مولانا مفتی تجمّل حسین نے منا سک حج وعمرہ بیان کئے ‘ مولانا مفتی امجد علی قاسمی نے فضائل و آداب زیارتِ روضہ نبوی ﷺ مدینہ منورہ پر روشنی ڈالتے ہوئے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اس مقدس ترین سرزمین پر پورے ادب و احترام کا مظاہرہ کریں اور اپنے کسی قول یا فعل کے ذریعہ یہ ظاہر نہ کریں ‘ مولانا جعفر پاشاہ فضائل حج و عمر ہ بیان کئے۔تربیتی اجتماع کا انعقاد حافظ تجمل احمد نقشبندکی قرات ِ کلام پاک و نعت شریف سے ہوا۔ جناب فاروق حسامی نے ا حرام کی شرائط بیان کیں اور اور احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر رکن حج کمیٹی ابو طلحہ امجد‘ ڈاکٹر عقیل ہاشمی کے علاوہ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایکز یکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی بھی موجود تھے۔ خاتون عازمین کی کثیر تعداد بھی اس تربیتی اجتماع میں شریک تھی جن کے لئے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT