Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج و عمرہ کو دھوکہ دینے والے ٹراویلس کے خلاف کارروائی

عازمین حج و عمرہ کو دھوکہ دینے والے ٹراویلس کے خلاف کارروائی

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں حکومت نے اس بات کا تیقن دیا کہ عازمین حج و عمرہ کو دھوکہ دینے والے خانگی غیر مجاز ٹراویلس اور ٹراویل ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ آج کونسل میں زیرو اوور کے دوران رکن کونسل کانگریس پارٹی مسٹر محمد فاروق حسین کی جانب سے شہر حیدرآباد و دیگر مقامات پر غریب و معصوم عازمین حج و عمرہ کو خانگی غیر مجاز ٹراویلس و ٹراویل ایجنٹس کی جانب سے دھوکہ دیتے ہوئے راہ فرار اختیار کرنے کے پیش آنے والے واقعات کے مسئلہ کو موضوع بحث بنایا اور کہا کہ مذہب اسلام میں کم از کم ایک مرتبہ حج کرنا ہر مسلم کو لازمی ہے ۔ اسی لئے حج و عمرہ کی خواہش رکھنے والے افراد خانگی ٹراویلس یا ٹراویل ایجنٹس سے رجوع ہوتے ہیں لیکن بسا اوقات یہ خانگی ٹراویلس کے مالکین اور ٹراویل ایجنٹس معصوم و غریب عازمین حج و عمرہ سے نہ صرف پاسپورٹ حاصل کرتے ہیں بلکہ پیشگی رقومات بھی لے لیتے ہیں لیکن بعض خانگی ٹراویلس یا ٹراویلس ایجنٹس اچانک اپنی ٹراویلس کو مقفل کرکے راہ فرار اختیار کرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے غریب و معصوم عازمین حج و عمرہ مالی مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں ۔ مسٹر فاروق حسین نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات پیش آنے پر متعلقہ عہدیداروں کو شکایت کرنے کے باوجود کسی لالچ وغیرہ کے ذریعہ عہدیدار بھی کسی کارروائی سے گریز کرتے ہیں ۔ لہذا انہوں نے حکومت سے ایسے دھوکہ باز خانگی ٹراویلس یا ٹراویل ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT