Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج پہلی قسط کی رقم 5اپریل تک جمع کروائیں

عازمین حج پہلی قسط کی رقم 5اپریل تک جمع کروائیں

پاسپورٹ ‘ فوٹو اور میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی داخل کیا جائے: ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 20مارچ ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ کے تمام منتخب عازمین حج سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ حج مصارف کی پہلی قسط کی رقم فی کس مبلغ 81,000/-روپئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں 5اپریل 2017ء تک یا اس سے قبل جمع کروادیں اور بینک کی رسید کی ایک کاپی دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں اور ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔ عازمین بینک چالان پر ان کا ریفرنس نمبر لازماً درج کریں ۔ اسطرح یہ رقم راست ان کے نام پر جمع ہوگی ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حج مصارف کی پہلی قسط کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت ہو جمع کروائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عام زمرہ کے تحت جن 330 عازمین کا انتخاب عمل میں آیا ہے وہ اپنا اصل پاسپورٹ اور ایک عدد فوٹو بھی لازماً جمع کروادیں جبکہ دونوں محفوظ زمروں کے عازمین سے ان کے پاسپورٹ اور فوٹوز پہلے ہی حاصل کرلئے گئے ہیں ‘ البتہ ان کو جمع کردہ رقم کی رسید اور میڈیکل سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہے ۔ تمام عازمین کیلئے میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفیکٹ داخل کرنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی نے ریاست تلنگانہ کو حج 2017ء کیلئے جو 3367 کا حج کوٹہ مختص کیا ہے اس میں محفوظ زمرہ اول یعنی 70سال یا اس سے زائد عمر کے 743 عازمین اور زمرہ دوم یعنی چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے 2286 عازمین جملہ 3037 عازمین شامل ہیں ۔ بینک چالان کی کاپی دفتر حج کمیٹی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاؤز فون نمبر 040-23298793 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT