Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج پہلی قسط 81,000 روپئے 31 جنوری تک جمع کردیں

عازمین حج پہلی قسط 81,000 روپئے 31 جنوری تک جمع کردیں

عدم ادائیگی پر نام فہرست سے نکال دیاجائے گا ، پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد۔16 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حج 2018 ء کے منتخب عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط 81,000 روپئے 31 جنوری تک جمع کردیں۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک کی کسی برانچ میں پہلی قسط کی رقم سنٹرل حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاسکتی ہے۔ پہلی قسط کی ادائیگی کے سلسلہ میں عازمین حج استفسارات کر رہے ہیں کیونکہ چالان کی کاپی بینکوں میں دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ چالان کی کاپی ریاستی حج کمیٹی کے دفتر حج ہاؤز سے حاصل کی جاسکتی ہے یا پھر سنٹرل حج کمیٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی قسط کی رقم آن لائین بھی ادا کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کو ادائیگی کے سلسلہ میں تشویش کی ضرورت نہیں۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر میں عازمین حج کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے کاؤنٹر پر چالان کی کاپیاں دستیاب رہیں گی اور ضرورت پڑنے پر ان کی خانہ پوری کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 31 جنوری تک پہلی قسط جمع نہ کرنے والے عازمین کے نام سنٹرل حج کمیٹی منتخب فہرست سے نکال دے گی اور یہ نشستیں ویٹنگ لسٹ کے زمرہ میں الاٹ کردی جائیں گی۔ سنٹرل حج کمیٹی نے پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے 31 جنوری آخری تاریخ مقرر کی ہے اور اگر اس تاریخ میں توسیع کی جائے تو اس کا اخبارات کے ذریعہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حج اخراجات کے تعین کے بعد دوسری اور آخری قسط کی رقم کا اعلان کیا جائے گا۔ سنٹرل حج کمیٹی ریاستی حج کمیٹیوں کے نمائندوں کو عازمین حج کی ٹریننگ کی تربیت دے گی جس کے بعد حج کمیٹی عازمین کیلئے تربیتی کیمپس کا آغاز کردے گی۔ گزشتہ سال ویٹنگ لسٹ کے تحت 250 عازمین کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ جاریہ سال ویٹنگ لسٹ میں اضافہ کا امکان ہے۔ حج 2018 کے لئے تلنگانہ سے 3558 عازمین حج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔ محفوظ زمرہ کے تحت 508 عازمین قرعہ اندازی کے بغیر منتخب ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT