Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کا اہم تربیتی اجتماع

عازمین حج کا اہم تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا نواں تربیتی اجتماع اتوار 2 اگست کو 10 بجے تا ایک بجے دن مسجد عامرہ عابڈز میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے اور سفر حج سے متعلق اہم امور کی وضاحت کریں گے ۔ مفتی سید امجد فضائل و مناسک حج اور آداب زیارت روضہ نبویؐ بیان کریں گے ۔ قرات کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ سفر حج سے متعلق مختلف اہم امور کی تفصیلی وضاحت کی جائے گی ۔ میونسپل کامپلکس عابڈز میں فری پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ تمام منتخب عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کرنے اور اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم لانے کی گزارش کی گئی ہے ۔ خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ خواتین کے لیے فرسٹ فلور پر انتظام کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT