Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ روانہ

عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ روانہ

نئی دہلی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی سے 340 عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ کے لئے روانہ ہوا جبکہ اس سال حج کمیٹی کے ذریعہ ہندوستان سے 1,00,020 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے عازمین کے پہلے قافلہ کو وداع کرنے کے لئے مرکزی مملکتی وزیر اقلیتی اُمور (آمادانہ چارج) مختار عباس نقوی یہاں پہونچے تھے۔ انھوں نے عازمین سے ملاقات کرکے ملک کی خوشحالی، امن اور بھائی چارہ کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی۔ نقوی نے عازمین کو مبارک سفر حج کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی انھوں نے عازمین کو مبارکباد دی۔ حج 2016 ء کے لئے جملہ 1,00,020 عازمین حج ہندوستان بھر کے 21 مراکز سے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ 36,000 عازمین خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ دہلی سے جملہ 12,500 عازمین جدہ روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT