Friday , October 19 2018
Home / Top Stories / عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

مختارعباس نقوی کی ہندوستان سے عازمین حج 2018ء کی ریکارڈ تعدادسے خطاب
نئی دہلی ۔ 15جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال حج میں عازمین حج کی ہندوستان سے ریکارڈ تعداد کی شرکت کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس کی وجہ کئی اصلاحات ہیں ۔ سبسیڈی ختم کردی گئی ہے اور خواتین اپنے محرم کے بغیر حج کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 410 عازمین حج کو انہوں نے کل روانہ کیا تھا ۔ 1200سے زیادہ عازمین حج دہلی سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ دہلی کے علاوہ 450 عازمین حج گیا‘ 269 گوہاٹی سے ‘ 900 لکھنو سے اور 1020 سرینگر سے حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں ۔ فون پر پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی قونصل جنرل برائے جدہ محمد نور رحمن شیخ نے کہا کہ وہ ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب احمد جاوید کے ہمراہ مدینہ منورہ میں عازمین حج کے پہلے قافلہ کا استقبال کرچکے ہیں ۔ نقوی نے کہاکہ حج سبسیڈی کی برخواستگی کے باوجود عازمین حج کی تعداد میں معمولی سا اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر غیر ضروری بوجھ عائد نہیں کیا گیا ۔ عوام یہ سوچنے کے عادی ہوچکے ہیں کہ سبسیڈی کی برخواستگی سے حج تین تا چار گنا مہنگا ہوجائے گا لیکن ایسا ہیں ہوا ۔ اضافہ صرف معمولی ہے ۔ جنوری میں حکومت نے اعلان کیاتھا کہ حج کیلئے جاریہ سال سے کوئی سبسیڈی نہیں دی جائے گی اور اُن فنڈز کو اقلیتی طبقہ کے عوام کی تعلیم کیلئے خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کا حج تاریخی حج ہے ‘ کیونکہ اس کے ساتھ کئی خصوصیات وابستہ ہیں ۔ سبسیڈی سے پیاک اور محرم کے بغیر خواتین کا حج جاریہ سال کے حج کو تاریخی بنارہا ہے ۔ اسی سال سے نئی حج پالیسی پر بھی عمل آوری شروع ہوچکی ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ آزادی کے بعد پہلی بار 1,75.025 ہندوستانی حج کیلئے جاریہ سال جارہے ہیں ۔ ان میں 47فیصد خواتین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج کیلئے جارہی ہیں ۔ قبل ازیں یہ سہولت صرف پاکستان ‘ ایران ‘ ملائیشیا اور دیگر اسلامی ممالک کی خواتین کو حاصل تھیں ۔ ہم نے سعودی حکومت کو پوچھا جس کا جواب یہ دیا کہ محرم کے بغیر خاتون کے حج پر کوئی امتناع عائد نہیں ہے لیکن عورت کی عمر 45سال سے زیادہ ہ ہونی چاہیئے ۔ چنانچہ اسی شرط کے مطابق خواتین کو حج کی اجازت دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT