Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / عازمین حج کیلئے ایر انڈیا کی خصوصی خدمات

عازمین حج کیلئے ایر انڈیا کی خصوصی خدمات

ہندوستان کے 7 بڑے شہروں سے راست پروازیں
ممبئی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا نے ہندوستانی عازمین حج کو جدہ روانہ کرنے کیلئے انتظامات کو قطعیت دیدی ہے ۔ ملک کے 7 بڑے شہروں دہلی ، سرینگر ، ممبئی ، کوچی ، حیدرآباد ، گوا اور ناگپور سے 230 راست فلائیٹس کے ذریعہ 38,000 عازمین حج کو جدہ منتقل کردیا جائے گا ۔ نظام الاوقات کے مطابق عازمین حج کی روانگی کا پہلا مرحلہ 16 اگست سے شروع ہوکر 17 ستمبر کو اختتام پذیر ہوا جبکہ واپسی کا دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے شروع ہوکر 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ایر انڈیا جدہ سے عازمین حج کو واپس لانے کیلئے 115 فلائیٹس چلائے گا اور اس خصوص میں 340 نشستی B777-300ER طیارے استعمال کئے جائیں گے جبکہ طیارہ میں سوار ہونے سے قبل اور بعد میں عازمین حج کو خصوصی غذا فراہم کی جائے گی اور ان کی رہنمائی اور اعانت کیلئے مخلص ٹیمیں متعین رہے گی ۔ واضح رہے کہ ایر انڈیا نے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر اپنی گرانقدر خدمات کے ذریعہ منفرد مقام بنالیا ہے جوکہ برسہا برس سے مسافرین کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے ۔ اس کی خدمات دنیا بھر میں 34 مقامات تک دستیاب ہے اور اس میں بوئنگ طیاروں سے لیکر جدید ترین B787 ڈریم لائینز طیارے شامل ہیں اور ایر انڈیا کی خدمات کے اعتراف میں مختلف ایوارڈس بشمول ایر ٹرانسپورٹ ورلڈ مارکٹ لیڈر شپ ایوارڈ اور بیسٹ ایر لائین ایوارڈ عطا کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT