Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / عازمین حج کیلئے روانگی کے مقامات کا اعلان

عازمین حج کیلئے روانگی کے مقامات کا اعلان

ممبئی ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب بذریعہ طیارہ عازمین حج کی روانگی کیلئے کئی مقامات مختص کئے گئے ہیں جس سے اُن کا سفر کم خرچ ہوگا ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ عازمین حج اپنے اپنے شہروں سے بھی سعودی عرب کیلئے پرواز کرسکتے ہیں ۔ ہم کئی مقامات پر اس کی سہولت فراہم کریں گے ۔ لوگ اپنے شہر کا سعودی عرب روانگی کیلئے انتخاب کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 21بڑے شہروں سے عازمین حج سعودی عرب پرواز کرسکتے ہیں ۔ ہم کئی مقامات پر روانگی کی سہولت فراہم کررہے ہیں ۔ لوگ سعودی عرب روانگی کیلئے اپنی پسند کے مقام کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ممبئی ‘ دہلی ‘ کولکتہ کو دوسرے زمرے کے شہروں جیسے اورنگ آباد ‘ اندور ‘ سرینگر پر خرچ کے اعتبار سے ترجیح دیتے تھے انہیں اب اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی ہوگی ۔ نقوی نے کہا کہ عازمین حج کیلئے اس عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ لوگ اپنی درخواستیں شخصی طور پر فارم بھرکر یہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ روانہ کرسکتے ہیں ۔ طریقہ کار گذشتہ سال کی بہ نسبت ایک ماہ پہلے شروع کیا جارہا ہے تاکہ عازمین حج کو سفر پر روانگی کیلئے تیاری کا زیادہ وقت مل سکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT