Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی ایرپورٹ منتقلی کے لیے والوو بسوں کا انتظام

عازمین حج کی ایرپورٹ منتقلی کے لیے والوو بسوں کا انتظام

پرانے بسوں کے انتظام پر محمد محمود علی کی آر ٹی سی انتظامیہ سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے عازمین حج کیلئے پرانی بسوں کو روانہ کرنے کی شکایت پر صدرنشین آر ٹی سی سے بات چیت کی اور عازمین کی ایرپورٹ منتقلی کیلئے والوو بسوں کے انتظام کی ہدایت دی۔ ڈپٹی چیف منسٹر کی مداخلت کے بعد آر ٹی سی نے 15 والوو بسیں عازمین کے لئے روانہ کی ہیں۔ 14 اگست کو عازمین کی روانگی کے موقع پر آر ٹی سی کی جانب سے ڈیلکس بسوں کا انتظام کیا گیا تھا ۔ تاہم بعض گوشوں نے ناقص بسوں کی شکایت کی جس پر ڈپٹی چیف منسٹر کو مداخلت کرنی پڑی۔ پانچویں قافلہ کے عازمین آج والوو بسوں کے ذریعہ روانہ ہوئے ۔ تاہم لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک پولیس کی جانب سے والوو بسوں کے استعمال پر اعتراض کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بسوں کے بآسانی گزرنے کیلئے حج ہاؤز میں جگہ کی گنجائش نہیں ہے ۔ ڈیلکس بسوں کے مقابلہ والوو بسیں بڑی ہوتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بسوں کے گزرنے کے موقع پر ٹریفک کو روکنا پڑ رہا ہے جس سے عوام کو دشواری ہورہی ہے۔ ٹریفک عملے کی نمائندگی پر آر ٹی سی حکام سے کہا گیا کہ وہ والوو بسوں کے بجائے میٹرو لائینر ایرکنڈیشنڈ بسوں کا انتظام کریں۔ اس سلسلہ میں پولیس کی دشواریوں سے ڈپٹی چیف منسٹر کو آگاہ کردیا گیا ۔ امکان ہے کہ کل سے میٹرو لائینر بسوں کا انتظام کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT