Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / عازمین حج کی حفاظت اولین ترجیح : سعودی ولیعہد

عازمین حج کی حفاظت اولین ترجیح : سعودی ولیعہد

مکہ معظمہ ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کا سفر کرنے والے عازمین حج کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ نے آج یہ بات کہتے ہوئے تیقن دیا کہ کرین کے مہلک حادثہ سے جاریہ سال کا حج متاثر نہیں ہوگا۔ شہزادہ محمد بن نائف ایک ہفتہ قبل ہونے والے سانحہ کا حوالہ دے رہے تھے جس میں 108 افراد ہلاک اور 402 زخمی ہوگئے تھے۔ شہزادہ نے جو وزیرداخلہ بھی ہیں، صیانتی عہدیداروں کی ایک پریڈ کی سلامی بھی لی جو عازمین حج کے تحفظ کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ ملک سلمان نے کنٹراکٹر سعودی بن لادن گروپ پر تحدیدات عائد کردیں۔ تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کمپنی بھی کرین کے انہدام کی جزوی طور پر ذمہ دار تھی۔ 9 مہلوکین کی ہنوز شناخت نہیں ہوئی۔ سعودی وزیرصحت خالد الفلیح نے کل اس کا انکشاف کیا۔ 12 لاکھ عازمین حج پہلے ہی مکہ معظمہ پہنچ چکے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہیکہ کرین حادثہ اور ہوٹل میں آتشزدگی سے عازمین حج نے کوئی اثر قبول نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT