Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی خدمت کیلئے ڈاکٹرس و نیم طبی عملہ کی تعیناتی

عازمین حج کی خدمت کیلئے ڈاکٹرس و نیم طبی عملہ کی تعیناتی

وزارت خارجہ میں پولیس و نیم فوجی اداروں کے عملہ کو ترجیح : پروفیسر شکور
حیدرآباد ۔15 جنوری ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ ‘ حکومت ہند نے مرکزی و ریاستی سرکاری محکموں ‘ عوامی شعبہ کے اداروں اور خود اختیار اداروں میں برسرخدمت مستقل مسلم ملازمین سے حج 2018ء کے دوران ایلوپیتھک ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کی حیثیت سے عازمین حج کی خدمت انجام دینے کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ منتخب امیدواروں کی قونصل جنرل ہندوستان ‘ جدہ ‘ سعودی عربیہ کے پاس دو تا تین ماہ کی مدت کیلئے تعیناتی عمل میں آئیگی ۔ تلنگانہ و آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرکے جلد درخواستیں داخل کریں ۔ اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائین 31جنوری 2018ء تک ویب سائیٹ www.haj.nic.in/deputation پر داخل کرسکتے ہیں ۔ داخل کردہ درخواست کی ایک ہارڈ کاپی تمام ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے اس پر متعلقہ عہدیدار مجاز کی منظوری حاصل کرنے کے ایک سربمہر لفافہ میں رکھیں ‘ لفافہ پر Application for Deputation to CGI, Jeddah as Doctors / Paramedicsلکھیں اور 15فبروری 2018ء تک مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کریں ۔
Under Secretary ( Haj-II)۔ Haj Division
Ministry of Minority Affairs
3rd Floor, Indian Society of Internationl Law
V.K. Krishna Menon Bhawan
9, Bhagwan Das Road, New Delhi-110001
انہوں نے کہا کہ طبی اور نیم طبی عملہ کے انتخاب کیلئے وزارت خارجہ نئی دہلی میں انٹرویو ہوگا اور جو امیدوار منتخب ہوجائیں تو ان کو سلکشن لیٹر وصول ہونے کے بعد اپنے طور پر فوری سرکاری پاسپورٹ بنوالینا چاہیئے ‘ اس معاملہ میں وزارت اقلیتی اُمور کسی درخواست پر کارروائی نہیں کریگی ۔ دیگر تفصیلات و اہلیت کے اصول ویب سائیٹ www.jajcommittee.gov.in پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ عارضی ‘ پارٹ ٹائم ‘ کنٹراکٹ اور ایڈہاک ملازمین اہل نہیں ہونگے ۔ اس کے علاوہ سینئر ڈاکٹرز اور یونانی ڈاکٹرز کو بھی تعیناتی کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT