Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی روانگی کا شیڈول

عازمین حج کی روانگی کا شیڈول

آج مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں تفصیلی خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 21 اگست سے شروع ہوگا جو 28 اگست تک جاری رہے گا ۔ عازمین کی روانگی کا انفرادی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ جو حج کمیٹی کی ویب سائٹ hajcommittee.com پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کے لیے دسواں تربیتی اجتماع ہفتہ 13 اگست کو 10 بجے تا 4 بجے دن جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی نزد آئی ٹی آئی گلڈ منعقد ہوگا ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور سفر حج سے متعلق اہم امور مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند و حکومت سعودی عربیہ کی نئی ہدایات اور روانگی کے شیڈول سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ مولانا مفتی تجمل حسین امام و خطیب مسجد حسینی اور مولانا احمد عبید الرحمن اطہر امام و خطیب مسجد ٹین پوش فضائل و مناسک حج و عمرہ ، اور آداب زیارت روضہ نبوی بیان کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ خاتون عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT