Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی روانگی کے لئے حج ٹرمنل پر اطمینان بخش انتظامات

عازمین حج کی روانگی کے لئے حج ٹرمنل پر اطمینان بخش انتظامات

تمام امور کی عاجلانہ تکمیل کے لئے جی ایم آر کا تیقن ،جناب سید عمر جلیل اورپروفیسر ایس اے شکو رکا معائینہ
حیدرآباد 17 اگست ( پریس نوٹ ) عازمین حج کی سفر حج پر روانگی کے لئے حج ہاؤز نامپلی کے علاوہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پر انتظامات آخری مرحلہ میں ہیں۔ 21اگست سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل نے آج شام اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کے ہمراہ حج ٹرمنل کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا معائینہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حج ٹرمنل پر مختلف محکموں کے حکام نے ان کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات سے واقف کروایا اور یقین دلایا کہ ان کے محکموں کی جانب سے عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے لئے بہتر سے بہتر خدمت کی جائے گی۔ انہوں نے امیگریشن‘ کسٹمس اور لگیج کے شعبوں کا معائینہ کیا۔ انہوں نے جی ایم آر کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے مردانہ اور زنانہ حصہ میں نماز گاہ ‘ اور طہارت خانوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کیں۔ اور وزیٹرز کے لئے کیے گئے انتظامات کے تعلق سے استفسارات کئے۔ جی ایم آر کی جانب سے حج ٹرمنل کے اندر اور بیرونی حصہ میں فلائیٹس کے وقت کے بارے میں اعلانات ڈسپلے کیا جائے گا وار اس تعلق سے اندرونی اور بیرونی حصہ میں بارے میں انااؤنسمنٹ کی بھی سہو لت موجود رہے گی۔ وزیٹرز کے لئے بھی وضو اور طہارت خانوں اور نماز کا انتظام رہے گا۔ واپسی کے سفر میں حجاج کرام کے لگیج کی منتقلی کے بارے میں بھی انہوں نے معلومات حاصل کیں اور کہا کہ حجاج کرام کا اسباب ان کے حوالے کرنے کے لئے معقول انتظام کیا جانا چاہئے تاکہ ان کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ا سکے علاوہ موسم بارش کے پیش نظر اسباب کی حفاظت کے ایر پورٹ کے اندرونی حصہ میں شیڈ تعمیر کروایا جائے۔ ایر پورٹ کے دورہ کے موقعہ پر جی ایم آر کے عہدیدار مسرز بھرت کامدار چیف سکیوریٹی آفیسر ‘ ایس ایم شیخاوت سیکوریٹی آفیسر ایر پورٹ‘ پرونا چاری ٹرمنل مینیجر‘ محمود خان‘ روی کمار ( جی ایم آر ) ‘ سحجیت کمار ‘ دھیرج سکیوریٹی‘ وی وی ایس چوہان ڈپٹی کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف‘ ایس پی نائر‘ محمد رفیع‘ کشور کمار ( ایر انڈیا)‘ جنیش سالک اسسٹنٹ کمشنر کسٹمس‘ ساجد غوری چیف پی آر او کسٹمس‘ سی کے ورما سی آئی ایس ایف‘ ایم مہیش انسپکٹر راجیو گاندھی ایر پورٹ شمس آباد‘ اننت ریڈی ایس آئی شمس آباد کے علاوہ آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایکزیکٹیو آفیسر جناب محمد لیاقت علی‘ او راے پی اسٹیٹ وقف بور کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر جناب ایل عبدالقادر اور جناب عرفان شریف اے ای او تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT