Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کی 18 مارچ کو قرعہ اندازی

عازمین حج کی 18 مارچ کو قرعہ اندازی

حیدرآباد 5 مارچ (پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے عازمین حج برائے 2015 کے انتخاب کیلئے 18 مارچ کو قرعہ اندازی مقرر کی گئی ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی نے جو ایکشن پلان ترتیب دیا ہے اسے وزارت خارجہ کی منظوری مل چکی ہے جس کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور اب عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی 18 مارچ کو مقرر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ریاست تلنگانہ سے ریکارڈ تعداد میں درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن کی ڈاٹا انٹری کا کام آخری مراحل میں ہے۔ کوٹہ 2001 کی مردم شماری کی بنیاد پر الاٹ کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 70 سال یا زائد عمر کے درخواست گذاروں اور مسلسل چوتھی مرتبہ درخواست دینے والوں کا قرعہ اندازی کے بغیر راست انتخاب عمل میں آرہا ہے۔ ان عازمین کی تعداد منہا کرنے کے بعد جو نشستیں باقی رہ جاتی ہیں ان ہی کیلئے ضلع واری اساس پر قرعہ اندازی ہوگی۔ مرکزی حج کمیٹی نے ریاستی حج کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2 مارچ تک وصول شدہ درخواستوں کی ڈاٹا انٹری اور اس کی تنقیح و ایڈیٹنگ کا کام مکمل کرلیں اور 10 مارچ تمام تفصیلات روانہ کردیں۔

TOPPOPULARRECENT