Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کے انتخاب کیلئے آج قرعہ اندازی

عازمین حج کے انتخاب کیلئے آج قرعہ اندازی

جملہ 5380 کا کوٹہ، محفوظ زمروں میں 1746 عازمین کا بلا مقابلہ انتخاب

جملہ 5380 کا کوٹہ، محفوظ زمروں میں 1746 عازمین کا بلا مقابلہ انتخاب
حیدرآباد۔/16اپریل، ( پریس نوٹ ) آندھرا پردیش کے لئے مرکزی حج کمیٹی نے اس سال جملہ 5380حجاج کرام کا کوٹہ الاٹ کیا ہے جس کے منجملہ 70سال سے زائد عمر کے عازمین اور چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے محفوظ زمروں کے 1476 عازمین کا قرعہ اندازی کے بغیر ہی راست انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ اس طرح کوٹہ میں 3904 نشستیں باقی رہ گئی ہیں جن کے لئے قرعہ اندازی ہوگی۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ اس سال ریاست بھر میں جملہ 18083 درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 1476 محفوظ زمروں کے عازمین کے انتخاب کے بعد باقی 16607 نئے درخواست گزاروں میں سے 3904 عازمین کی قرعہ اندازی کل جمعرات 17اپریل کو 11:00 بجے دن احاطہ حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں عمل میں آئے گی۔ جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جناب شیخ محمد اقبال ( آئی پی ایس) کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ ایکزیکیٹو آفیسر ریاستی حج کمیٹی جناب عبدالحمید مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے اور رپورٹ پیش کریں گے۔ کوٹہ کی ضلع واری تفصیل حسب ذیل ہے: عادل آباد 133، اننت پور 219، چتور193، کڑپہ 217، مشرقی گوداوری 39، گنٹور 274، حیدرآباد886 ، کریم نگر 121، کھمم 77، کرشنا 149، کرنول 322، محبوب نگر 167، میدک 167، نلگنڈہ 96، نیلور 126، نظام آباد 190، پرکاشم 102، رنگاریڈی 229، سریکاکلم 4، وشاکھاپٹنم 40، وجیا نگرم 9، ورنگل 100 اور مغربی گوداوری 44۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع نیلور کا کوٹہ 139 ہے اور وہاں صرف 126 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح ضلع پرکاشم سے 109کوٹہ کے برخلاف صرف 102 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ اس طرح ان دو اضلاع سے علی الترتیب جو 13اور سات نشستیں بچی ہیں وہ باقی تمام اضلاع میں تقسیم کردی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT