Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / عازمین حج کے قافلوں کی آج سے آمد

عازمین حج کے قافلوں کی آج سے آمد

جدہ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حج 2016ء کا پہلا قافلہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جمعرات کو پہنچے گا جس کا سلسلہ 4 ذی الحجہ تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر تمام اہم ایرلائینز ذیقعدہ کے آغاز سے ہی حج فلائیٹس کی تیاریاں شروع کردیتی ہیں جبکہ حج بیت اللہ کی تکمیل اور قربانی کے بعد حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 16 ذی الحج تا 15 محرم الحرام تک جاری رہتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 312 فلائیٹس کے ذریعہ 70,000 عازمین یہاں پہنچتے ہیں جو اوسطاً فی گھنٹہ 13 فلائیٹس کے مساوی ہے جہاں وزارت صحت کے عہدیداروں کی جانب سے ان کا استقبال کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT