Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کے قیام کیلئے حیدرآبادی رباط میں قرعہ اندازی

عازمین حج کے قیام کیلئے حیدرآبادی رباط میں قرعہ اندازی

ناظر نظام رباط حسین محمد الشریف کا کونسل جنرل ہند برائے جدہ کو مکتوب

ناظر نظام رباط حسین محمد الشریف کا کونسل جنرل ہند برائے جدہ کو مکتوب
حیدرآباد۔/2جون،( سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں واقع حیدرآبادی رباط میں آندھرا پردیش اور سابق ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے قیام کے سلسلہ میں قرعہ اندازی کی گئی۔ ناظر نظام رباط حسین محمد الشریف نے کونسل جنرل ہند برائے جدہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے قرعہ اندازی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ1,956 درخواست گذاروں نے رباط میں قیام کے سلسلہ میں درخواستیں داخل کیں۔ قرعہ اندازی انتہائی شفافیت کے ساتھ انجام پائی جس میں 263 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا۔ حیدرآبادی رباط کی گنجائش 263 عازمین کے قیام تک محدود ہے۔ ان منتخب عازمین کے علاوہ 57عازمین کا ویٹنگ لسٹ میں انتخاب عمل میں آیا۔ حسین محمد الشریف نے کونسل جنرل سے درخواست کی کہ قرعہ اندازی میں منتخب عازمین حج سے سنٹرل حج کمیٹی رہائش کا خرچ وصول نہ کرے۔ واضح رہے کہ نظام رباط میں عازمین حج کے قیام کی صورت میں انھیں خطیر رقم کی بچت ہوتی ہے۔ قرعہ اندازی کے موقع پر یوسف عود الحمدی، ڈاکٹر عثمان اسلم الصدیقی، صفوان ساحے الشریف، حسین علی الشریف، علی محمد الشریف اور یحییٰ محمد الشریف موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT