Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / عازمین حج کے لیے حج کمیٹی کا تربیتی اجتماع

عازمین حج کے لیے حج کمیٹی کا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے اتوار 6 جولائی کو 9 بجے تا ظہر جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی اس اجتماع کی صدارت کریں گے ۔ عازمین حج کو ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ علماء کرام فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آدا

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے اتوار 6 جولائی کو 9 بجے تا ظہر جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی اس اجتماع کی صدارت کریں گے ۔ عازمین حج کو ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ علماء کرام فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ کے علاوہ سفر حج سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کی شرائط سے واقف کروایا جائے گا ۔ ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی جناب عبدالحمید نے تمام عازمین حج سے ان اجتماعات میں شرکت اور استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا خصوصی انتظام رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT