Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عازمین حج کے مسائل کیلئے نمائندگی کا تیقن

عازمین حج کے مسائل کیلئے نمائندگی کا تیقن

عادل آباد ۔ 15جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کے زیراہتمام عادل آباد ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کیلئے درخواست فارمس کی اجرائی نائب صدر ضلع حج سوسائٹی مسٹر سید اظہر الدین کیصدارت میں ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات مسٹر جوگو رامنا کے بدست موصوف کی رہائش گاہ عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے ضلع حج سوسائٹی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حج سوسائٹی کی خواہش پر 2011ء کی مردم شماری کے اعتبار سے عازمین حج کیلئے کوٹہ مختص کرنے نائب وزیر اعلیٰ مسٹر محمد محمود علی اور چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ سے نمائندگی کیگئی ہے جبکہ سال گذشتہ ضلع عادل آباد کے کوٹہ میں تخفیف کی بناء پر بے شمار عازمین حج کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اسموقع پر ریاستی وزیر نے عازمین حج کو تیقن دیا کہ وہ مزید درپیش مسائل کی یکسوئی کی غرض سے نمائندگی کریں گے ۔ مسائل سے واقف کرانے کی بھی عازمین حج سے خواہش کی ۔ عازمین حج کو خانہ پوری کرتے ہوئے 8فبروری تک درخواستیں داخل کرنے کا مشورہ دیا ۔ عازمین کی سہولت کی خاطر مستقر عادل آباد میں حج سوسائٹی سکریٹری مسٹر شاہد احمد توکلی کے علاوہ دیگر مقامات جن میں بھینسہ میں مسٹر محمدعبدالقدیر ‘ منچریال میں مسٹر محمد شاکر علی‘ مفتی شکور ‘ بیلم پلی میں مسٹر محمداظہر ‘ کاغذنگر میں حافظ حق ‘ خانہ پور میں مسٹر اظہار احمد عرف پرویز ‘ اوٹنور میں مسٹر محمد امجد سے ربط پیدا کرتے ہوئے مفت درخواست فارمس حاصل اور پُر کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849214764 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی گئی ۔ درخواست فارمس اجرائی تقریب کے موقع پر ٹی آر ایس ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر سید ساجدالدین ‘ پارٹی نائب صدر مسٹر سراج قادری ‘ کونسلر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ‘ مسرس محمد اطہر اللہ ‘ مسعود پٹیل ‘ وصی احمد ‘ محمد عبدالشاہد ‘ مجاہد شاہ ‘ اے بھوجا ریڈی کے علاوہ عازم حج ڈاکٹر صادق حسین ‘ شفیق احمد اطہر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT