Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / عازمین حج کے مقدس سفر میں ایک اور سہولت کا اضافہ

عازمین حج کے مقدس سفر میں ایک اور سہولت کا اضافہ

ریاض ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزیر حج نے حاجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین کی رہائش کا انتظام کرنے والی کمپنیاں ہی ان کی منزلوں پر سامان پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ سعودی وزیر حج بندر الحجار کا کہنا تھا کہ ایک نئے نظام کے تحت عازمین کے تیز رفتار اور آرام دہ سفر کے لئے ان کا سامان اب مقامی کمپنیوں کے ذمہ ہے۔ اس نظام کے تحت تمام عازمین سامان کی فکر کئے بغیر ہی ائیرپورٹ جائیں گے۔ انہیں اب اپنے سامان کا چیک ان کروانے کے لئے کائونٹروں پر انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں موجود لائسنس یافتہ کمپنیاں ان کا سامان ائیرپورٹ تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی اور وہی سامان کو جہاز میں رکھوانے کا عمل پورا کریں گی۔ مقدس شہروں سے گھروں کو واپس جانے والے عازمین کے لئے آب زم زم کی فراہمی کے حوالے سے بندر الحجار کا کہنا تھا کہ زم زم کو عازمین کو سعودی عرب لانے والے جہازوں کی واپسی کے وقت ہی رکھوا کر ان کے ممالک میں بھیج جائے گا۔ ان کا کہنا تھا عازمین آب زم زم کا مخصوص کردہ کوٹہ اپنے ممالک میں واپس پہنچنے پر وصول کریں گے۔ اب آب زم زم ان کی سعودی عرب سے واپسی پر ان کے سامان کا حصہ نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT