Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی

عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی

نئی دہلی۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے 300 عازمین حج کے پہلے قافلے کو آج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے وداع کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا بھی موجود تھے۔ گوہاٹی، لکھنو، منگلور، وارناسی، سرینگر اور کولکتہ کے عازمین حج بھی آج سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت بہت جلد نئی حج پالیسی کو قطعیت دیگی جس پر آئندہ سال عمل کیا جائے گا۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ ’’اس ضمن میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بہت جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے عمل کو آسان، صاف و شفاف بنانا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت عازمین حج کے ممبئی تا جدہ سمندری راستہ سے سفر کے احیاء پر بھی غور کررہی ہے۔ انہوں نے یہ استدلال پیش کیا کہ اس سے حج مصارف میں قابل لحاظ کمی ہوگی اور بیک وقت 4 تا 5 ہزار عازمین سفر کر سکتے ہیں۔ سمندری راستہ سے ممبئی تا جدہ حج کا عمل 1995 سے ختم کردیا گیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT