Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عازمین کو اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کی اطلاع پرمٹ لیٹرس کی آج سے اجرائی

عازمین کو اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کی اطلاع پرمٹ لیٹرس کی آج سے اجرائی

حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام نے مکہ مکرمہ کی نظام رباط میں قیام کیلئے منتخب عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ 20 جولائی تا 28 جولائی اوقاف کمیٹی کے دفتر واقع چریان پیالس رجوع ہوں اور پرمٹ لیٹر حاصل کرلیں۔ سکریٹری اوقاف کمیٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب عازمین کی فہرست جاری کردی ہے اور عازمین حج سے خواہش کی گئی اور وہ اپنے ساتھ حج کا کنفرم سلیکشن کارڈ ، آدھار کارڈ ، پاسپورٹ کی زیراکس اور دو پاسپورٹ سائیز تصاویر پیش کریں جس کے بعد ہی انہیں پرمٹ لیٹر جاری کیا جائے گا ۔ 20 تا 28 جولائی صبح 11,00 تا 3.00 بجے سہ پہر اوقاف کمیٹی سے پرمٹ لیٹر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نظام رباط میں قیام کیلئے منتخب عازمین کو حج کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی اطلاع دی جاچکی ہے اور یہ فہرست سنٹرل اور ریاستی حج کمیٹیوں کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔
جنوبی ایشیا میں رہنے والے افراد موروثی امراض میں مبتلا :سی سی ایم بی کی تحقیق
حیدرآباد 19جولائی (یواین آئی ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ادارے سیلولر اینڈ مالوکیولر بائیولوجی(سی سی ایم بی)کے مطابق جنوبی ایشیا میں رہنے والے افراد موروثی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک تجزیہ جریدہ نیچر کے جولائی کے شمارہ میں شائع ہوا ہے ۔ سی سی ایم بی کے ڈائرکٹرڈاکٹر راکیش مشرا نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس تحقیق سے اس بات کا موقع ملا ہے کہ عوام کے موروثی امراض میں مبتلا ہونے کی وجوہات کا پتہ لگایاجائے اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT