Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عازمین کو حج مصارف کی دوسری قسط ادا کرنے کی ہدایت

عازمین کو حج مصارف کی دوسری قسط ادا کرنے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 6جون ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج 2016ء کے حج مصارف کی دوسری قسط کی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2جولائی مقرر کی گئی ہے جو عازمین حج حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے سفرحج پر روانہ ہوں گے ان کو گرین زمرہ کے تحت فی کس 1,39,550/- روپئے ادا کرنیہوں گے اور عزیمیہ زمرہ کے تحت فی عازم حج 1,05,650/- روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ شیر خوار بچوں کا کرایہ فی کس 13,750/-روپئے ہیوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو عازمین پہلی قسط کے طور پر 81,000/-بینک میں جمع کرواچکے ہوں ان کو دوسری قسط کی مذکورہ رقم ادا کرنی ہوگی اور جن عازمین نے کسی وجہ سے پہلی قسط کی رقم جمع نہیں کروائی ہے وہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانگی کیلئے گرین زمرہ میں جملہ 2,20,550/-جمع کروائیں جبکہ عزیزیہ زمرہ کیلئے 1,86,650/- روپئے جمع کروانا ہوگا ۔جن عازمین کو دوبارہ سفر حج کی اجازت ملی ان کو مکمل کرایہ پر 11,850 روپئے زیادہ ادا کرنے ہونگے ۔ جن عازمین کو رباط میں قیام کی اجازت ملی ہو ان کو عزیزیہ زمرہ کے لحاظ سے دوسری قسط میں 57,950/-روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔    ( سلسلہ صفحہ 6پر )

TOPPOPULARRECENT