عازمین کو صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین

محبوب نگر /19 مئی ( ای میل ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے تیسرا عازمین حج کا تربیتی اجتماع بتاریخ 18 مئی بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر پر ٹھیک 10.30 بجے جناب محمد بشیرالدین نائب صدر کی کلام پاک کی تلاوت سے شروع ہوا ۔ جلسہ کی صدارت جناب محمد اکبر الماس صدر سوسائٹی نے انجام دی اور جلسہ کی کارروائی جناب محمد عبدالرحمن صوفی نا

محبوب نگر /19 مئی ( ای میل ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے تیسرا عازمین حج کا تربیتی اجتماع بتاریخ 18 مئی بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر پر ٹھیک 10.30 بجے جناب محمد بشیرالدین نائب صدر کی کلام پاک کی تلاوت سے شروع ہوا ۔ جلسہ کی صدارت جناب محمد اکبر الماس صدر سوسائٹی نے انجام دی اور جلسہ کی کارروائی جناب محمد عبدالرحمن صوفی نائب صدر نے انجام دی ۔ عازمین حج کو احرام باندھنے اور طواف ادا کرنے کا عملی مظاہرہ ماڈلس رکھ کر جناب محمد عبدالرحمن صوفی اور محمد بشیرالدین نے بتایا ۔ فرداً فرداً عازمین کو تربیت ، مہمان خصوصی جناب مفتی تجمل حسین خطیب مسجد حسینی و استاد دارالعلوم حیدرآباد نے عازمین کو انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل ہی آپ کے حج کا انتخاب ہے ۔ تمام عازمین کو صبر سے کام لینے اور تلبیہ کو بار بار پڑھنے اور تمام ارکان کو سیکھ کر جانے کیلئے کہا اور حج سوسائٹی کی جانب سے تربیت کے اجتماعات میں شرکت کرنے اور اعمال سیکھنے پر زور دیا ۔ حج و عمرہ کی ادائیگی کی تفصیلات مفصل طور پر سمجھایا اور حج کے 5 روزہ ایام کی اہمیت اور ادائیگی کی تفصیلات بتلائے ۔ جناب محمد اکبر الماس نے بھی عازمین کو پیدل چلنے بہتر انداز میں منٰی ، مزدلفہ اور عرفات میں مناسک اچھی طرح ادا کرنے کہا ۔ ٹھیک 1.30 بجے نماز کی ادائیگی اور ظہرانہ کے بعد 2.30 بجے دوسرے سیشن میں مولانا نے زیارت النبی ﷺ میں حاضری و آداب مقدسہ مقامات کی زیارت مسجد نبوی میں اہم مقامات پر دعائیں اور نماز ادا کرنے کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ وہاں بہت ہی آداب کو ملحوظ رکھیں ۔اس موقع پر حج سوسائٹی کے ارکان جناب محمد جعفر شریف جنرل سکریٹری صادق اللہ نائب صدر محمد عبدالرزاق ، جناب عبدالسلیم ، عبدالمنان ، افسر الماس ، ریاض الماس نے اجتماع کے انتظامات انجام دئے ۔ عازمین میں کتابیں تقسیم کئے گئے ۔ ٹھیک 4 بجے محمد عبدالرشید مظاہری کے تشکرانہ الفاظ اور مولانا کی دعاء پر اجتماع کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT