Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / عاشق کا معشوقہ پر ایسڈ حملہ

عاشق کا معشوقہ پر ایسڈ حملہ

حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میںعاشق نے اپنی معشوقہ پر جو ایک ہاسپٹل کی نرس بتائی گئی، ایسڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ معمولی زخمی ہوگئی۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز کے سرینواس کے بموجب 23 سالہ تیشا شاجی متوطن کیرالا جو اپولو جوبلی ہلز ہاسپٹل میں نرس کی حیثیت سے گزشتہ دو سال سے کام کررہی ہے، آج شام اپنے ایک دوست پرمود سے جس کا تعلق بھی کیرالا سے بتایا گیا ہے، ملاقات کیلئے ہاسپٹل کے کوارٹرس پہنچی اور دونوں کے درمیان کچھ دیر تک بات چیت ہوئی۔ تیشا وہاں سے اچانک روانہ ہوگئی جبکہ پرمود نے اُسے روکنے کی کوشش کیا۔ معشوقہ کے اِس رویہ سے برہم پرمود نے اُس پر ایسڈ سے حملہ کردیا۔ اِس واقعہ کے بعد اپولو ہاسپٹل میں سنسنی پھیل گئی اور نرس کو فوری طبی امداد پہنچائی گئی۔ پولیس نے پرمود کو حراست میں لے لیا اور اِس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT