Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / عاشق کی جیل منتقلی پر دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

عاشق کی جیل منتقلی پر دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) منگیتر کی دوسری لڑکی سے منگنی اور عاشق کی جیل منتقلی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ اسپندنانے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اسپندنا جو گائتری نگر علاقہ کے ساکن رمیش کی بیٹی تھی اس لڑکی کی منگنی نوین چاری نامی لڑکے سے اپریل کے مہینہ میں ہوئی تھی۔ اس دوران سریکانت نامی ایک لڑکے نے نوین چاری سے جھگڑا کیا اور منگنی ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔ لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سریکانت کو جیل منتقل کردیا اس دوران نوین چاری نے کسی اور لڑکی سے رشتہ طئے کرلیا اور اور اس کی منگنی کی اطلاع اسپندنا کو ملی جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT