Wednesday , April 25 2018
Home / جرائم و حادثات / عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون گرفتار

عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) عاشق کے ہمراہ شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ یکم فروری کو منگل داس نامی شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم شبہ پر پولیس نے ہر زاویہ سے تحقیقات کرکے حقیقت کو آشکار کردیا۔ ڈی سی پی بالانگر نے ملزم خاتون کو میڈیا کے روبرو پیش کیا کہ جس نے اس کے شوہر کا قتل کرنے کے بعد فرضی خودکشی نوٹ لکھتے ہوئے واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مالتی دیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اپنے عاشق نیرج کمار کے ساتھ شوہر منگل داس کا قتل کیا۔ یہ لوگ بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ ناجائز تعلقات میں شوہر کے رکاوٹ اس نے عاشق کی مدد سے شوہر کو قتل کردیا ۔ پولیس کو خاتون کے عاشق کی تلاش ہے۔

TOPPOPULARRECENT