Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / عاشق کے دھوکہ پر معشوقہ کی خودکشی

عاشق کے دھوکہ پر معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) عاشق کی دھوکہ دہی اور شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ عشرت بیگم جو خواجہ ہوٹل کلثوم پورہ علاقہ کے ساکن سید غوث کی بیٹی تھی نے کل خودکشی کرلی ۔ اس لڑکی اور سلمان عرف ریحان نامی لڑکے کے درمیان چند عرصہ سے مبینہ طور پر معشقہ چل رہا تھا اور لڑکی نے سلمان سے شادی کیلئے اپنے والدین کو راضی بھی کرلیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکا کل رات لڑکی کے مکان گیا تھا اور لڑکی کے والدین سے ملاقات کی اور بات چیت بھی کی تھی لڑکی کے والدین بھی شادی کیلئے راضی ہوگئے تھے ۔ رات دیر گئے لڑکے نے اپنی محبوبہ کو فون کیا اور شادی سے انکار کردیا اور دھمکی بھی دی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کلثوم پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT