Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / عاشق کے دھوکہ پر معشوقہ کی خودکشی

عاشق کے دھوکہ پر معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی سے عاشق کے انکار پر دلبرداشتہ معشوقہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ نتوشا نے عاشق کی دھوکہ دہی پر مبینہ طور پر کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نتوشا منچال بنڈلہ مار ولیج کے ساکن ماسیا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک مقامی نوجوان سے محبت کرتی تھی اور دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے معشوقہ جاری تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نتوشا جگدیش نامی نوجوان سے محبت کرتی تھی ۔ اس دوران اس نے شادی دعوہ سے اچانک انحراف کردیا اور لڑکی نے خلافی پر اس کا دامن بھی پکڑا تھا ۔ تاہم اس نے دلبرداشتہ ہوکر یکم مارچ کے دن کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ منچال پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT