Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / عاشور خانوں کے اطراف و اکناف صاف صفائی و روشنی کے مؤثر انتظامات

عاشور خانوں کے اطراف و اکناف صاف صفائی و روشنی کے مؤثر انتظامات

حیدرآباد 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر سومیش کمار نے آج پرانے شہر کے مختلف عاشور خانوں پر حاضری دی اور 10 محرم کو نکالے جانے والے تاریخی ’’بی بی کے علم‘‘ جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اِس موقع پر اُن کے ہمراہ دیگر عہدیداروں کے علاوہ رکن قانون ساز کونسل مسٹر الطاف حیدر رضوی اور دیگر موجود تھے۔ مسٹ

حیدرآباد 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر سومیش کمار نے آج پرانے شہر کے مختلف عاشور خانوں پر حاضری دی اور 10 محرم کو نکالے جانے والے تاریخی ’’بی بی کے علم‘‘ جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اِس موقع پر اُن کے ہمراہ دیگر عہدیداروں کے علاوہ رکن قانون ساز کونسل مسٹر الطاف حیدر رضوی اور دیگر موجود تھے۔ مسٹر سومیش کمار نے تاریخی بی بی کے علم کی گذر گاہوں پر موجود تعمیری کاموں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں اور آج دارالشفاء تا منڈی میر عالم سڑک کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے اُنھیں قبل ازوقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر مجلس بلدیہ نے پرانے شہر کے علاقوں میں موجود عاشور خانوں بالخصوص بی بی کا الاوہ، بادشاہی عاشور خانہ، عاشور خانہ نعل مبارک، بارگاہِ عباس، الاوہ سرطوق، عزاء خانہ زہرہ کے علاوہ دیگر عاشور خانوں کے پاس صاف صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے متعلق آگہی حاصل کی۔ اُنھوں نے جلوس کی گذر گاہوں دبیرپورہ، شیخ فیض کمان یاقوت پورہ، اعتبار چوک، منڈی میر عالم، کوٹلہ عالیجاہ اور چارمینار کی سڑکوں کا معائنہ کیا اور 10 محرم سے قبل تمام تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلینے کی ہدایات جاری کی۔ دو یوم قبل روزنامہ سیاست نے دارالشفاء تا منڈی میر عالم سڑک کی موجودہ حالت اور محکمہ آبرسانی کی جانب سے تعمیری کاموں میں سست روی کے سبب پیدا شدہ صورتحال پر توجہ مبذول کروائی تھی جس کے فوری بعد گزشتہ یوم صبح سے ہی سڑک کے جس حصہ پر پائپ لائن کی تنصیب کا کام مکمل کیا جاچکا ہے

وہاں فوری سڑک کی تعمیر کے عمل کا آغاز ہوگیا تھا۔ آج سڑک کی تعمیر کے اِن کاموں کا کمشنر بلدیہ معائنہ کرتے ہوئے ساؤتھ زون زونل کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر بالا سبرامنیم ریڈی کو ہدایت دی کہ سڑک کی تعمیر کے کاموں کی بہتر نگرانی کے علاوہ معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اِس موقع پر کمشنر بلدیہ کے ہمراہ مسٹر روی کرن ایڈیشنل کمشنر ہیلت اینڈ سنیٹیشن اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
سنی مرکز میں تحریک اسلامی کے اجتماعات
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 30 اکٹوبر بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT