Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / عالمی امن کیلئے ہند ۔ امریکی تعلقات پر زور

عالمی امن کیلئے ہند ۔ امریکی تعلقات پر زور

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج حکمت پر مبنی ہند۔ امریکی معاشی تعلقات کی پرزور وکالت کی ہے اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات میں ہوگا بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔ وہ آج ہند۔ امریکہ 2015 شراکت دار برائے امن و خوشحالی کے زیر عنوان ایک سمینار سے مخاطب تھے۔ امن کی ضرور

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج حکمت پر مبنی ہند۔ امریکی معاشی تعلقات کی پرزور وکالت کی ہے اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات میں ہوگا بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔ وہ آج ہند۔ امریکہ 2015 شراکت دار برائے امن و خوشحالی کے زیر عنوان ایک سمینار سے مخاطب تھے۔ امن کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی علاقہ میں امن قائم نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری بھی نہیں کی جائے گی جس کے بغیر خوشحالی کا امکان معدوم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہے جس کے پیش نظر ہندوستان اور امریکہ کو متحد ہوکر عالمی امن اور علاقائی امن کیلئے راہیں تلاش کرنی چاہیئے۔

سونا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی طیرانگاہ پر ایک شخص کو مائیکرو واون میں سونا چھپا کر لانے پر گرفتار کرلیا۔ کسٹمس حکام نے اتوار کی صبح ایک مسافر کو دوبئی سے یہاں پہنچنے پر روک لیا اور اس کے بیاگس اور شخصی تلاشی پر سیمسنگ برانڈ کے مائیکرووے اوین میں 68لاکھ روپئے مالیتی 2.8 کیلو سونا برآمد ہوا جسے سنہری تار کی شکل میں کائیل میں چھپایا گیا تھا۔ سونا کو ضبط کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT