Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عالمی انٹرپرینرشپ چوٹی کانفرنس ‘ شہر کو خوبصورت بنانے پر توجہ

عالمی انٹرپرینرشپ چوٹی کانفرنس ‘ شہر کو خوبصورت بنانے پر توجہ

تمام انتظامات پر باریک بینی سے نظر ۔ مہمانوں کو کوئی تکلیف نہ پہونچنے کو ترجیح
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عالمی انٹر پرینر شپ چوٹی اجلاس کے لیے عظیم تر حیدرآباد کو خوبصورت بنایا جارہا ہے ۔ یہ چوٹی اجلاس کافی اہمیت کا حامل ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے ملک اور بیرونی ممالک سے آنے والے مہمانوں کو کسی بھی طرح کی عدم سہولیات کا احساس نہ ہونے کے لیے بڑی باریک بینی سے انتظامات کررہی ہے ۔ جاریہ ماہ کی 28 ، 30 تواریخ کو شہر میں منعقد ہونے والی عالمی انٹرپرینر شپ چوٹی کانفرنس کا انعقاد امریکی حکومت اور نیتی آیوگ مشترکہ طور پر منعقد کررہے ہیں اور یہ کانفرنس انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقد ہورہی ہے ، اس سہ روزہ کانفرنس میں 53 سیشنس ہوں گے ، کانفرنس کا شیڈول بھی تیار ہوچکا ہے ۔ خاص طور پر ہیلت کیر اور لائف سائنسیس ، میڈیا اور انٹر ٹرائنمنٹ ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور فینانشیل ٹکنالوجی ، انرجی اور انفراسٹرکچر جیسے اہم موضوعات کانفرنس میں موضوع بحث رہیں گے ۔ ریاستی محکمہ صنعت کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ہر سال منعقد ہونے والے اس اجلاس کو پہلی مرتبہ ہندوستان میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ صدر امریکہ کی مشیر و دختر ایوانکا کی قیادت میں عالمی انٹرپرینر شپ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے مندوبین بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں ، اس کانفرنس کے پہلے دن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ استقبالیہ تقریر کریں گے ۔ بعد ازاں ایوانکا ٹرمپ اور ان کے بعد وزیراعظم کی تقاریر ہوں گی ۔ اس کانفرنس میں عالمی سطح پر موجود تجارتی وسائل ، نئی سوچ ، سرمایہ کاری ، تجارتی شعبہ میں ترقی یافتہ ٹکنالوجی جیسے دیگر موضوعات پر بحث ہوں گے مگر پرزینٹیشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور تاحال اور بھی کمپنیاں اپنا رجسٹر کروا رہی ہیں تو بعض کمپنیاں اپنا پرزنٹیشن منسوخ کررہی ہیں جس کی وجہ سے دیگر کمپنیوں کو مواقع مل رہے ہیں ۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے نمائندوں کی اکثر تعداد جدید اسٹارٹ اپ رکھنے والے ہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT