Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / عالمی برادری فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوائے : پاکستان

عالمی برادری فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوائے : پاکستان

نیویارک۔12 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے اسرائیلی فوج کے فلسطینی عوام پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکطرفہ اسرائیلی حملوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے، جبکہ اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار کو منہدم کیا جائے اور اسرائیل یو این جنرل اسمبلی کی منظورکردہ قرارداد پر عمل درآمد کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مغربی کنارے میں دیوار کوعالمی عدالت انصاف کی طرف سے غیرقانونی قراردئیے جانے کے 10 ویں سال کے موقع پر فلسطینیوں کے حقوق کی کمیٹی کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی بچوں ‘ خواتین اور مردوں کی شہادت کا باعث بننے والے یکطرفہ اسرائیلی حملوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔

TOPPOPULARRECENT