Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / عالمی بینک سے پاکستان کو 450 ملین ڈالرس کی امداد منظور

عالمی بینک سے پاکستان کو 450 ملین ڈالرس کی امداد منظور

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 450 ملین ڈالرس کے امدادی فنڈ کو منظور کرلیا جو پاکستان میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی امداد کے سلسلہ میں جاری کی جائے گی۔ دریں اثناء عالمی بینک سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فائنانس فار گروتھ ڈیولپمنٹ پالیسی (FGDP) دراصل 300 ملین امریکی ڈالرس کی پالیسی کریڈٹ ہے جس کے تحت پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستان میں بھی مالیاتی معاملتوں کو شفافیت عطا کی جاسکے اور انہیں فروغ دیا جاسکے۔ بینک کے بیان کے مطابق 2020ء تک پاکستان میں ملک گیر پیمانے پر بالغوں کو 50 فیصد تک مالی امداد تک رسائی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ بیان کے مطابق آئندہ تین سالوں میں ایف جی ڈی پی خانگی سیکٹرس میں کریڈٹ کی رسائی کو دوبالا کرتے ہوئے اسے چھوٹے اور درمیانی کاروبار تک رسائی کے قابل بنائے گی جس کا تناسب 15 فیصد ہوگا جوکہ 2015ء میں صرف 7 فیصد تھا۔ عالمی بینک کے کنڑی ڈائرکٹر برائے پاکستان الانگو پاچھامتو نے کہا کہ معاشی  اصلاحات کے نفاذ میں پاکستان نے اپنا رول بخوبی نبھایا ہے تاہم اس کے باوجود اصلاحات کے ایجنڈہ کو مکمل نہیں کہا جاسکتا کیونکہ پاکستان کو ہنوز نامکمل اصلاحات کو مکمل کرنا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کیلئے خواتین کا
بااختیار ہونا لازمی : ہندوستان
اقوام متحدہ ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں قیام امن کی کامیابی صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی مرہون منت ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے اس موقع پر سیلف امپلائڈ ویمنس اسوسی  ایشن (SEWA) نامی ایک این جی او کا حوالہ دیا جو افغانستان میں خواتین کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے جہاں انہیں فوڈ پراسیسنگ، کپڑوں کی سلوائی  اور ایمبرائیڈری کی تربیت دی جارہی ہے۔ خواتین کے معاشی طور پر بااختیار ہونے کے مواقع کے موضوع پر کل ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اس پروگرام سے اب تک 4000 غریب و نادار اور بیوہ خواتین نے استفادہ کیا ہے اور آئندہ سال پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ تک مزید ہزاروں خواتین تربیت حاصل کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT